سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کل NCOC اجلاس میں کیا جائے گا۔

سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔ NCOC

اسلام آباد: منگل کو وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات دسمبر سے
سکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کل اجلاس میں کیا جائے گا۔ NCOC
NCOC

جنوری تک ری شیڈول کرنے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سندھ کے علاوہ تمام صوبائی اور وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 25 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ بدھ 15 دسمبر 2021 کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (NCOC) کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق فیصلے تمام صوبائی وزراء سے مشاورت کے بعد کیے گئے۔ پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت تعلیم وجیہہ اکرم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی تعلیمی نظام میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا اور موسم سرما کی چھٹیوں کو جنوری
 میں منتقل کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے پہلے ہی تعلیمی اداروں میں 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں تعلیمی سرگرمیاں 3 جنوری کو دوبارہ شروع ہوں گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے